مزید خبریں

حیدرآباد: سوئی گیس ملازمین کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پیپلز لیبر یوبین کے جانب سے سوئی گیس ملازمین نے مطالبات کے حق میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر سید فیاض علی شاہ‘ رضوان ملاح‘ ذوالفقار قادری‘ مشتاق لغاری ودیگر نے کہاکہ 2018سے سوئی گیس ملازمین کی تنخواہ میں ایک پیسے کا اضافہ نہیں کیا گیا ہے جو کہ ناانصافی ہے جبکہ لیوانکشمینٹ اور دیگر غیر قانونی طریقہ سے روکی ہے ہیں مختلف مختلف محنت کشوں کو اورر ٹائم کی رقم بھی نہیں ملی ہے ‘میڈیکل کی سولیات ختم کرنے کی تیاری کی جارہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مزدور شدید معالی بحران کے ساتھ ساتھ اذیت سے دوچار ہیں حکومت کی جانب سے اعلان کردہ مہنگائی الاؤنس بھی نہیں دیا جارہااس صورتحال میں ملازمین فاقہ کسی پر مجبور ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ادارے کی انتظامیہ سی بی اے یونین نے ملی بھگت کرکے مسائل کو حل ہونے سے روکا ہوا ہے جس کے باعث عام ملازم سخت پریشان ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام مطالبات فوری منظور کرتے ہوئے ملازمین کو جینا کا حق دیا جائے ۔