مزید خبریں

سکھر:بلدیاتی انتخابات ،1731 امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ

سکھر (نمائندہ جسارت) بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 26 جون کو منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ضلع سکھرکی 423 بلدیاتی نشستوں پر 1731 امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہو گا، ان حلقوں پر جماعت اسلامی ، پیپلزپارٹی ، پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن ، تحریک لبیک پاکستان سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سماجی تنظیموں کے نامزد امیدواران اور آزاد امیدواران کی بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے ، جن کی جانب سے انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں، مختلف علاقوں میں انتخابی دفاتر کھولے جا چکے ہیں،شہر کو رنگ برنگے جھنڈوں جھنڈیوں ، امیدواروں کی تصاویر کے پینا فیلکس ، پوسٹرز، بینرز سے سجایا گیاہے، بلدیاتی انتخابات کی مقررہ تاریخ 26جون جوں جوں قریب آتی جارہی ہے سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، امیدواروں کی جانب سے اپنی انتخابی مہم تیز کردی گئی ہے شہر اور ضلع کے دیگر مختلف شہروں میں امیدواروں کی جانب سے اپنے انتخابی دفاتر قائم کردیے گئے ہیں امیدواروں نے گلیوں ،محلوں اور سڑکوں کو اپنے پینا فلیکسز اور پارٹی کے جھنڈوں سے سجادیا ہے، انتخابی دفاتر میں پارٹی ترانے بجائے جارہے ہیں امیدواروں کیجانب سے ڈور ٹو ڈور مہم جاری ہے کارنرمیٹنگز کا انعقاد کیا جارہا ہے، شہر بھر کی گلی محلوں سڑکوں راستوں شاہراہوں کو سجا یا گیا ہے، ڈور ٹو ڈور انتخابی رابطے کیے جا رہے ہیں، وفاقی وزیر خورشید شاہ کے صاحبزادے ،سابق وفاقی وزیر اسلام الدین شیخ کا بیٹا اور بہو بلامقابلہ کامیاب ہوچکے، وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کے صاحبزادے بھی بلدیاتی انتخابات میں ضلع کونسل کی رکنیت کی نشست کیلئے امیدوار ہیں، سکھر ضلع میں 34 سے زائد بلدیاتی نشستوں پر پیپلزپارٹی کے 27 ،جی ڈی ایکے تین ا اور جے یوآئی کے4 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں کامیاب ہونے والوں میں وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ کے صاحبزادے زیرک شاہ ،سابق وفاقی وزیر اسلام الدین شیخ کے صاحبزادے سابق میئر سکھر ارسلان شیخ اور ان کی اہلیہ انعم ارسلان شیخ بھی شامل ہیں، تاہم سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کے صاحبزادے اور لوکل کونسل ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ ضلع کونسل کی رکنیت کی نشست پر امیدوار ہیں، سکھر ضلع میں 26جون کو 423 بلدیاتی نشستوں پر پولنگ ہوگی جس کے لیے 1731 امیدواروں کے درمیان کانٹے کے مقابلے ہونگے جس میں سے ضلع کونسل کی 42 نشستوں پر 183 ،سکھر ضلع کی 42 یونین کونسلز اور 32 یونین کمیٹیوں کی چیئرمین اور وائس چیئرمین شپ کے لیے 255 اور میونسپل کمیٹیز ،ٹاؤں کمیٹیز ،یونین کمیٹیز اور یونین کونسلوں کی کونسلر شپ کی 313 نشستوں پر 1315 امیدوار مدمقابل ہونگے، سکھر ضلع میں چار لاکھ 36 ہزار 564 مردوں اور 3 لاکھ 70 ہزار 508 خواتین سمیت 8 لاکھ 7 ہزار 508 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گیالیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق سکھر ضلع میں 26 جون کو 647 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے جن میں سے 174 خواتین اور 175 مردوں کے لیے مخصوص ہونگے جبکہ 298 پولنگ اسٹیشن مشترکہ ہونگے ان پولنگ اسٹیشنز میں 2183 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے جن میں سے 1162 مردوں اور 1021 خواتین کے لیے مخصوص ہوں گے۔