مزید خبریں

پاکستان فٹیف ٹیم کے دورے اور گرے لسٹ سے نکلنے کا منتظر ہے،وزیر خارجہ

اسلام آباد ( آن لائن) وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ٹاسک فورس کی آمد کے بعد پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا‘اہداف کی تکمیل تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیٹف کے اقدام سے ملک میں سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھے گا‘ امید ہے کہ ٹاسک فورس کی آمد کے بعد پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا‘ فیٹف کے پاکستان کی طرف سے2018 ء اور 2021ء کے
ایکشن پلان کی تکمیل کے متفقہ اعتراف کا خیر مقدم کرتا ہوں‘ پاکستان کی فیٹف ٹیم کی محنت کی وجہ سے دونوں ایکشن پلانز کی تمام تکنیکی ضروریات کو کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے دو مرتبہ فیٹف ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کیا‘ حکومت معیشت کو مضبوط بنانے اور مالیاتی شعبے میں اصلاحات کے اس مثبت انداز کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ان کا کہنا ہے کہ فیٹف ٹاسک فورس کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں‘ فیٹف کے اہداف پورے کرنے پر تمام ٹیم تعریف کی مستحق ہے۔