مزید خبریں

سعودی سرمایہ کاروں کا 30 رکنی وفد آج اسلام آباد پہنچے گا

اسلام آباد (صباح نیوز) سعودی سرمایہ کاروں کا ایک اعلی سطحی 30 رکنی وفد سوموار کو اسلام آباد پہنچے گا، سعودی وفد پاکستان میں جاری سی پیک منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لے گا اور اس سلسلے میں اسلام آباد میں وفاقی وزرا، اعلی سرکاری وفاقی و صوبائی حکام، سی پیک کے متعلقہ حکام اور کاروباری افراد سے ملاقاتیں کرے گا۔ سعودی سفارت خانے کے مطابق سعودی سرمایہ کاروں کا وفد ایک ہفتے تک پاکستان میں قیام کرے گا۔ اس دوران وفد اسلام آباد، لاہور، کراچی اور فیصل آباد کا دورہ کرے گا۔