مزید خبریں

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس چولستان میں واٹرپلانٹس پروگرام کا جائزہ

لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں اجلاس منعقد ہوا،جس میں چولستان کے دور افتادہ علاقوں میں سولر واٹر پلانٹس لگانے کے مجوزہ پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن نے چولستان میں سولر واٹر پلانٹس لگانے پربریفنگ
دی۔چولستان میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بارش میں اضافہ کرنے کے مجوزہ پروجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پروجیکٹ کے امور کو جلد حتمی شکل دی جائے۔
پنجاب حکومت