مزید خبریں

حکومت معیاری تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، رانا تنویر

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں معیار ی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، میرٹ، شفافیت اور کوالٹی پر خصوصی توجہ دینا ہوگی، جب تک تربیت یافتہ اساتذہ نہیں ہوں گے تعلیم کا معیار قائم نہیں ہوسکتا، پہلے مرحلے میں ملک بھر کے اساتذہ کو تربیت دے کر تعلیم کا معیار بلند کریں گے، یونیورسٹیاں آگے بڑھیں اور اساتذہ کی تربیت کیلیے ایک خصوصی تربیتی پروگرام متعارف کروا کر بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تعلیم نے یونیورسٹی کے شیخوپورہ ریجنل کیمپس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیم عام کرنے، اساتذہ کی تربیت اور معیاری تعلیم کی بہتر ی میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔