مزید خبریں

عمران خان کی بارودی سرنگوں کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا‘ فضل الرحمن

جیکب آباد (آن لائن) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان نے بارودی سرنگیں بچھائیں، ہم نے چیلنج سمجھ کر قبول کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفد سے ملاقات اور جلسے سے خطاب میں کیا۔ فضل الرحمن نے کہا کہ عوام مطمئن رہیں حالات کو قابو کرلیں گے‘ معیشت بہتر ہوگی اور اشیا کی قیمتوں پر بھی کنٹرول ہوگا۔ پی ٹی آئی کی حکومت سے پہلے آئی ایم ایف کا قرض 100 ارب ڈالر تھاجبکہ پی ٹی آئی حکومت نے900 ارب ڈالر قرض لیا،
پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں اتنا قرضہ نہیں لیا گیا جتنا 4سال میں حاصل کرکے ملک اور معیشت کو تباہ کردیا۔