مزید خبریں

پی ٹی آئی رکن اسمبلی خاتون کی شکایت پرگرفتار

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی کو خاتون کی شکایت پر پولیس نے حراست میں لے لیا۔پولیس حکام کے مطابق خاتون نے اپنی درخواست میں الزام لگایا کہ شبیر قریشی نے انہیں نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا اور دست اندازی کی۔گرفتاری کے بعد رکن سندھ اسمبلی کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔