مزید خبریں

حب رسولؐ کا امتحان لینے کیلیے گستاخی کی جاتی ہے، حسین احمدمدنی

کراچی ( پ ر)اسکالر حسین احمد مدنی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے ایمان اور حب رسولؐ کا امتحان لینے کے لیے نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی کی جاتی ہے جو کسی غیرت مندمسلمان سے ہرگز برداشت نہیں ہوسکتی۔ نبی ﷺکی حرمت پر ہم آنچ بھی نہیں آنے دیں گے ہمیں بحیثیت مسلمان قوم سب کے ساتھ مل کر بھارت کے مکروہ عزائم کے خلاف آواز اٹھانی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع شمالی کے زیر اہتمام سہراب گوٹھ ٹاؤن کی حلقہ کاٹن سوسائٹی میں عثمان پبلک اسکول سسٹم میں منعقدحرمت رسول کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حسین احمد مدنی نے کہا کہ حال ہی میں ہندوستان میں نبی پاکؐ کی شان میں گستاخی کی مذموم کوشش کی گئی ہے اس کے خلاف پورا عالم اسلام سراپا احتجاج ہے۔ ہم کیسے اس ذات اقدس کی شان میں گستاخی برداشت کر سکتے ہیں کیونکہ یہ ہماری دینی حمیت ہماری روح اورہمارے ایمان کا معاملہ ہے۔ بھارت کی مودی سرکار نے اسلام دشمنی کی انتہا کردی ہے، بھارت کے مظلوم ومجبور مسلمانوں پراحتجاج کرنے کی پاداش میں ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔