مزید خبریں

موسیقی کلاسز کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے،پروفیسر رئیس منصوری

کراچی ( پ ر)تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع وسطی کے تحت اجلاس قباء آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا ، جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل پروفیسر رئیس احمد منصوری، صدر صوبہ سندھ ڈاکٹر ابو عامر اعظمی، نگراں کراچی ڈویژن عبدالمجید عارف اور ضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل پروفیسر رئیس احمد منصوری نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں فتنوں کا ظہور ہو رہا ہے، موسیقی کی کلاسز اسلام میں جائز نہیں ، ہم سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ موسیقی کلاسز کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے،اساتذہ کا کام تعلیمی اداروں میں نیکی کو فروغ دینا اور باطل کو روکنا ہے۔ ہمیں طلبہ اور اساتذہ کی تربیت کرنی ہے، مادہ پرستانہ سوچ کو ختم کرنا ہے، مطالعہ کو فروغ دیں، دنیا و آخرت کی بھلائی کے لیے دوسرے اساتذہ کو بھی اجتماعیت سے جوڑیں۔ڈاکٹر ابو عامر اعظمی نے کہا کہ دعوت کی نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت ہے، پرانے ساتھیوں کو اپنی دعائوں میں یاد رکھیں ، نئے اساتذہ کو اپنی صفوں میں شامل کرنے کی کوشش کریں۔