مزید خبریں

ایس آئی یو ٹی کے تحت تعزیتی اجلاس ڈاکٹر علی جعفر نقوی کو خراج عقیدت پیش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی ) کے زیر اہتمام ایک تعزیتی اجلاس میں معروف معالج اور نیفرولوجسٹ ڈاکٹر علی جعفر نقوی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ڈاکٹر علی جعفر نقوی کو بابائے نیفرالوجی مانا جاتا تھا ان کا حالیہ ہفتوں میں انتقال ہوا۔دنیا کے مختلف حصوں سے معروف ڈاکٹروں اور 7 نامور طبی ماہرین نے اپنے ہم منصب پاکستانی ڈاکٹر کو خراج عقیدت پیش کیا۔