مزید خبریں

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی، گاڑی سے 42کلوگرام چرس برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس نے الآصف اسکوائر کے قریب کی گئی ایک کارروائی میں ٹیوٹا سنگل کیبن سے 42 کلوگرام چرس برآمد کرلی،برآمدشدہ چرس گاڑی میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی،دورانِ کارروائی چاغی کے رہائشی منشیات کے اسمگلراسماعیل کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔