مزید خبریں

کراچی کے ٹیلنٹ کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی،ارشد حسین

کراچی (پ ر)جے آئی یوتھ ضلع کورنگی کے صدر ارشد حسین قریشی نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کے کھیلوں کے گراؤنڈ کی رونقیں بحال کرے گی۔کراچی میںبہت ٹیلنٹ ہے ۔کراچی کے کھلاڑیوں کا ہمیشہ استحصال ہوا ہے ہم کراچی کے نوجوانوں کے ساتھ اب زیادتی برداشت نہیں کریںگے اور کراچی کے ٹیلنٹ کی سرپرستی کی جائے گی ۔کراچی کے نوجوانوں کو نہ میرٹ پر ملازمتیں فراہم کی جاتی ہیں اور نہ ہی انہیں میرٹ پر ان کے ٹیلنٹ کے مطابق انہیں کھیل میںموقع فراہم کیا جاتا ہے۔کراچی کے نوجوانوں کا ہر شعبے میں استحصال کیا جارہا ہے ۔