مزید خبریں

جماعت اسلامی نے کراچی کی بے لوث خدمت کی ہے ، فضل احد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیاتی مہم 2022ء جماعت اسلامی ضلع کیماڑی کے تحت بلدیہ ،اتحاد ٹائون میٹروول اور شیر شاہ سمیت مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگز اور ملاقاتیں جاری ہیں۔بلدیاتی الیکشن کی صورت حال اور جائزہ کے حوالے سے نظم ضلع کا اہم اجلاس بھی دفتر ضلع میں ہواجس سے امیر جماعت اسلامی ضلع کیماڑی فضل احد نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے معاشرے کے بہترین افراد کوبلدیاتی الیکشن کا ٹکٹ دے کر میدان میں اتار دیا ہے۔کراچی کے مسائل کو سمجھنے اور حل کرنے کی صلاحیت صرف جماعت اسلامی کے امیدواروں میں ہے۔شہر کا ماضی اور حال ہماری خدمت اور دیانت کا گواہ ہے۔میئر افغانی سے لے کر نعمت اللہ خان تک جماعت اسلامی نے اس شہر کی بے لوث خدمت کی ہے۔عوام جماعت اسلامی کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں،آج بھی حافظ نعیم الرحمن کی صورت میں جماعت اسلامی اس شہر کے مسائل کے حل کی عظیم الشان تحریک چلا رہی ہے۔عوام جماعت اسلامی کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نظم ضلع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نوجوانوں کی جماعت ہے۔جے آئی یوتھ کے پلیٹ فارم سے تیار ہونے والے نوجوان آگے چل کر ملک کی قیادت کریں گے۔جماعت اسلامی بلدیاتی اور عام انتخابات میں ایک نئے جوش و جذبے سے شرکت کرے گی۔