مزید خبریں

کالعدم تحریک طالبان سے تعلق کے الزام میں ایک شخص گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سی ٹی ڈی اور رینجرز نے ایک مشترکہ کارروائی میں تھانہ سائٹ اے کی حدود میں نورس چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریکِ طالبان سے تعلق رکھنے کے الزام میںمحمد الیاس ولد خیال محمد نامی شخص کوگرفتار کر لیاملزم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ برآمد ہوا، کراچی پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق گرفتار ملزم سی ٹی ڈی کی ریڈ بک کے صفحہ نمبر 51 پر انتہائی مطلوب تھا، جو ملزم قاری شاکر اللہ کا قریبی ساتھی ہے۔جس نے گرفتاری سے بچنے کے لیے سعودی عرب میں روپوشی اختیار کی تھی۔ملزم نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 2013ء میں شیر احمد خان نامی شخص کو سائٹ اے کی حدود میں قتل کیا تھا‘پولیس کے مطابق ملزم نے 2012ء میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے خلیفہ منصور گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی۔