مزید خبریں

لین دین کے تنازع پر 100 سے زائد مویشی چھین لیے گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میمن گوٹھ میں لین دین کے تنازع پر 100 سے زائد مویشی چھین لیے گئے۔پولیس کے مطابق کیٹل سوسائٹی سپر ہائی وے کے ایک باڑے کے مالک نے اپنی 79 بھینسیں، 25 گائیں بمع بچھڑے اسلحے کے زور پر چھیننے کا مقدمہ درج کروایا ہے۔باڑہ مالک نے پولیس کو بتایا ہے کہ رات گئے کچھ مسلح لوگ نے ان کے باڑے پر موجود عملے کو یرغمال بنا کر جانور کھول کر لے گئے باڑہ مالک محمد سلیم کے مطابق ان کا اپنے سابق پارٹنر کے ساتھ لین دین کا تنازع کافی عرصے سے چل رہا ہے اور رقم کی ادائیگی کے لیے مہلت کی درخواست عدالت میں بھی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات چند افراد باڑے میں داخل ہوئے اور عملے کو اسلحے کے زور پر ایک کمرے میں بند کر کے جانور کھول کر لے گئے انہوں نے کہا کہ واقعے کے بعد فوری طور پر 15 پر کال کی گئی اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر تین افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔