مزید خبریں

اللہ اکبرتحریک کے تحت ریتی لائن میں فری میڈیکل کیمپ

کراچی( پ ر) اللہ اکبر تحریک کراچی کے تحت کراچی کے مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کو سی بی سی کے علاقے ریتی لائن میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جہاں 274 مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں جنرل امراض کے ساتھ ساتھ بلڈ گروپنگ اور شوگر ٹیسٹ بھی کیے گئے۔اس موقع پر اللہ اکبر تحریک کے مقامی ذمے دار عبدالرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا منشور انسانیت کی خدمت ہے۔ سی بی سی میں کئی ایسی بستیاں موجود ہیں جہاں صاف پانی، تعلیم اور طبی سہولیات کا فقدان ہے۔ اللہ اکبر تحریک کے کارکنان اپنی مدد آپ کے تحت علاقائی مسائل کے حل کے لیے کوشش کررہے ہیں۔ میڈیکل کیمپ کے انچارج ڈاکٹر تصور حسین نے کیمپ میں آنے والے افراد کو صحت کا خیال رکھنے اور ایک متوازن زندگی کے حوالے سے آگہی دی۔ علاقہ مکینوں نے اللہ اکبر تحریک کی جانب سے کیمپ کے انعقاد کو سراہا۔ اس موقع پر موجود ڈاکٹرز کی ٹیم کا کہنا تھا کہ اللہ اکبر تحریک شہر کے مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرتی ہے ۔