مزید خبریں

پختونخو اکے اساتذہ کا بنی گالا کے باہر احتجاج

اسلام آباد (آن لائن )تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے خیبر پختونخوا سے بنی گالہ آکر احتجاج کرنے والے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی جماعت کی طرف سے معذرت کرتا ہوں۔ انہوں ے کہا کہ آپ کو آنا پڑا، اس پر میں آپ سے پارٹی کی طرف سے معذرت چاہتا ہوں۔فواد چودھری پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے جارہے تھے کہ بنی گالہ چوک پر موجود مظاہرین نے انہیں روک لیا تھا۔ اس موقع پر فواد چودھری نے گاڑی سے اتر کر مظاہرین کے مسائل دریافت کیے، جس کے بعد انہوں نے کہا کہ میں عمران خان سے ملاقات کے لیے جارہا ہوں، ان کو آپ کا مسئلہ بتاؤں گا۔ن کا کہنا تھا کہ آپ کا مسئلہ پشاور میں ہی حل ہو جانا چاہیے تھا، میں آپ کے قائدین کے وفد کو ساتھ لے کر عمران خان کے پاس جارہا ہوں، امید ہے مسائل کا کوئی نہ کوئی حل نکل آئے گا۔فواد چوہدری کی یقین دہانی کے باوجود مظاہرین نے مطالبات پورے ہونے تک احتجاج اور دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا۔