مزید خبریں

عوام کی ترقی اور خوشحالی حکومت کی ترجیح ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ عوام کی ترقی اور خوشحالی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اخوت فاؤنڈیشن کی جانب سے بلا سود قرضوں کی فراہمی ایک خوش آئند قدم ہے، بلا سود قرضوں سے عوام کو اپنا کاروبار شروع کرنے کا موقع ملے گا۔ اسپیکر سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اتوار کوگوجر خان میں اخوت فانڈیشن کی جانب سے بلا سود قرضے کی فراہمی کییے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اخوت فانڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ان کے عوامی خدمت کے غیر متزلزل جذبے کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ راجا پرویز اشرف نے کہا کہ اخوت فانڈیشن کے عوامی خدمت کے کارنامے کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے، انسانیت کی فلاح و بہبود کیلیے کام کرنے والے افراد ہی ملک اور قوم کے حقیقی ہیرو ہیں، متوسط اور پسے ہوئے طبقات کی زندگیوں میں تبدیلی لانا ایک عظیم کارنامہ ہے۔