مزید خبریں

دعا زہرا کے والد کی ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

اسلام آباد( آن لائن )دعا زہرا کے والد والد مہدی کاظمی نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔درخواست میں دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی نے مؤقف اختیارکیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے 8 جون 2022 کو دعا زہرا کو اس کی مرضی سے فیصلہ کرنے کا حکم دیا، دعا زہرا کے بیان اور میڈیکل ٹیسٹ کی بنیاد پر یہ فیصلہ سنادیا گیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں دعا زہرا کی عمر 17 سال بتائی گئی ہے جب کہ نادرا ریکارڈ اور تعلیمی اسناد کے مطابق دعا زہرا کی عمر 14 سال ہے، پولیس نے کیس کا چالان سی کلاس میں ٹرائل کورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔دعا کے والد مہدی کاظمی کا کہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے میں خامی ہے، درخواست پر فوری سماعت کی جائے۔ 8 جون کو سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے دعا کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دی تھی۔