مزید خبریں

کراچی میں امن پی ایس پی کے مرہون منت ہے،ندیم قاضی

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدر ندیم قاضی سینئر نائب صدر سید شعیب جعفری نائب صدور رضوان احمد گدی زمان قریشی فہیم آرائیں مرکزی جوائنٹ آرگنائرز لائرز فورم سندھ ایڈووکیٹ وقاص صدیقی سندھ کونسل اراکین و دیگر نے کراچی ضمنی انتخاب این اے 240کے موقع پر مذہبی جماعت کی جانب سے دہشت گردی اور پی ایس پی کے مرکزی الیکشن آفس پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ا س فائرنگ کے نتیجے میں سید مصطفی کمال سابق رکن اسمبلی افتخا ر عالم و دیگر کارکنان زخمی ہوئے اور پی ایس پی کے کارکن سیف الدین شہید ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی جو بدامنی کا گڑھ تھا آج پاک سرزمین پارٹی کے کاوشوں کی بدولت امن و امان کا گہوراہ بنا اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو آزادانہ کام کرنے کا موقع ملا،ضمنی انتخاب کے موقع پر جس طرح کی دہشت گردی کی گئی وہ سب پرعیاں ہے ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کا فرض ہے کہ ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے ۔