مزید خبریں

اسلام آباد:غیر ملکیوں ،ملازمین ،کرایہ داروں اور پناہ گزینوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/ خبر ایجنسیاں) وفاقی دارالحکومت میں حفاظتی انتظامات کے تحت شہر میں مقیم غیر ملکیوں، ملازمین، کرایہ داروں اور غیر قانونی پناہ گزینوں کی فوری رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کی جانب سے ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کو 2 روز میں رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے اندراج کا عمل شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں موجود غیر قانونی پناہ گزینوں کو متبادل جگہ دیکھی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ان کی سیکورٹی کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ کوئی دہشت گرد یا شرپسند ان کے درمیان نہ ٹھہر سکے۔ پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے ملازمین، کرایہ داروں اور غیر قانونی پناہ گزینوں کی فوری رجسٹریشن کرائیں۔ علاوہ ازیں ہوٹل مالکان رہائش کے لیے آنے والے مہمانوں اور غیر ملکیوں کا مکمل ریکارڈ رکھیں اور اس سلسلے میں تمام دستیاب تفصیلات
متعلقہ تھانے کہ مہیا کریں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی‘ اسلام آباد کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔