مزید خبریں

ن لیگ کی نااہلی کے باعث پاکستان گرے لسٹ میں گیا‘ فرخ حبیب

اسلام آباد(صباح نیوز) تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ن لیگ کی نااہلی کے باعث پاکستان گرے لسٹ میں گیا۔ایک ٹوئٹ میں سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے لکھا کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مثال ایسے ہے جیسے ٹورنامنٹ کھیلا ہی نہیں جیت کا ورلڈ کپ مانگ رہے ہیں جبکہ دونوں جماعتوں کے دور میں ان کی نااہلی کے باعث پاکستان بلیک لسٹ بھی ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ پھر دوبارہ پاکستان 2018ء ن لیگ دور میں گرے لسٹ میں گیا۔