مزید خبریں

ریلوے کرایوں میں ایک ہفتہ کے دوران دوسری مرتبہ اضافہ

لاہور( آن لائن) ریلوے کرایوں میں ایک ہفتہ کے دوران دوسری مرتبہ اضافہ کردیا گیا ہے۔ مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد، تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد جب کہ پارسل اور لگیج کے کرایوں میں بھی 5 فیصد اضافہ کیا گیا۔ محکمہ ریلوے نے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔یاد رہے کہ 14 جون کو ہی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ایکسپریس ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فی صد اور فریٹ کے کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پسنجر ٹرینوں کا کرایہ نہیں بڑھے گا۔واضح رہے کہ پاکستان میں پسنجر ٹرینوں کی تعداد بہت کم ہے جبکہ زیادہ تر ٹرینیں ایکسپریس ہیں۔