مزید خبریں

پرویز الٰہی عمران خان کی طرح پاگل ہوچکے ہیں،عظمیٰ بخا ری

لاہور(آن لائن ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخا ری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے 160ایم پی ایز کو پرویز الٰہی اپنے مقاصد کے لیے استعمال کررہے ہیں۔پرویز الٰہی عمران خان کی طرح پاگل ہوچکے ہیں، پنجاب کا بجٹ اجلاس گورنر پنجاب نے بلایا ہے یہ آئینی اور قانونی اجلاس ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک جعلی سپیکر نے اپنی مرضی کے رولز بنانے ہیں تو ایسے ایوان نہیں چل سکتا۔ہم نے اپوزیشن لیڈر سبطین خاں کو بجٹ اجلاس میں بحث کا آغاز کرنے کے لیے فون کیا۔وہ اجلاس میں شرکت کے لیے تیار ہوگئے لیکن پھر ان کو شاید کوئی فون کال آگئی تھی کہ انہوں نے اجلاس میں آنے سے انکار کردیا۔پرویز الٰہی کی شاید انا کی تسکین نہ ہو لیکن پنجاب کے 12کروڑ عوام کو ان کا بجٹ مل گیا ہے۔