مزید خبریں

پاکستان‘ چین میں زرعی تعاون کے فروغ کیلیے یادداشت پر دستخط

بیجنگ (صباح نیوز) پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل

(PARC) اور چین کی یونان اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز نے دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون کو فروغ دینے کیلیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ ایم او یو پر چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق اور یونان اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے صدر ڈاکٹر جیہوا وانگ نے ایک آن لائن
تقریب میں دستخط کیے۔ ایم او یو کے تحت پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل میں یونان اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے تعاون سے پلانٹ پروٹیکشن انوویشن جوائنٹ سب لیبارٹری قائم کی جائے گی۔ دونوں فریق سرحد پار زرعی کیڑوں کی تحقیق، ہنر کی کاشت اور سائنسی اور تکنیکی تربیت میں تعاون کو مضبوط بنانے کیلیے بھی کام کریں گے۔