مزید خبریں

مالی بحران کے باوجودایچ ای سی کا بجٹ 68 فیصد تک بڑھا دیا ، احسن اقبال

اسلام آ باد (آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی بلوچستان کے طالب علموں کو تعلیمی شعبے کے منصوبے جلد مکمل کروانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی مالی بحران کے باوجود حکومت ایچ ای سی کا بجٹ 68 فیصد تک بڑھا دیا ہے، تاریخ میں پہلی بار ملک کے 20 غریب ترین اضلاع کی ترقی کیلیے 20 ارب سے ایک منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کے مختلف اضلاع کے طالب علموں سے بات چیت کے دوران کیا جنہوں نے ان سے ملاقات کی ۔ انہوں نے کہا تاریخ میں پہلی بار ملک کے 20 غریب ترین اضلاع کی ترقی کے لئے 20 ارب سے ایک منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ حکومت کی اولین ترجیح ان پسماندہ اضلاع میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے۔ انہوں نے کہا ان اضلاع میں تعلیم، صحت اور بنیادی ضروریات کی فراہمی پہ جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔