مزید خبریں

عمران خان مہنگائی کا اعتراف کرکے اللہ اور عوام سے معافی مانگیں‘مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت پرمہنگائی کاالزام لگانے اور عوام کو گھر سے نکلنے کی کال دینے کے بجائے مہنگائی اور معاشی تباہی کی سازش کرنے کا اعتراف کر کے اللہ اور عوام سے معافی مانگیں۔مریم اورنگ زیب نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پرالزام لگایا کہ موجودہ مہنگائی کے ذمے داروہ خود ہیںبنی گالہ میںچھپ کربیٹھنے والے عوام کوسڑکوں پر بلارہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ عوام جانتے ہیںکہ مہنگائی کی تباہی عمران صاحب لائے ، انہوںنے سازش کی کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے ، موجودہ حکومت مشکل ترین حالات میں ملک اور عوام کو بچانے آئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم اورچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اتوار کوموجودہ حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا تھا کہ عوام گھروں سے باہر نہ نکلے تو مہنگائی بڑھے گی۔