مزید خبریں

خاتون پولیس اہلکار اور اسکے بھائی پر تیزاب پھینکے جانے کا مقدمہ درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سہراب گوٹھ کے قریب خاتون پولیس اہلکار اور اسکے بھائی پر تیزاب پھینکے جانے کا مقدمہ درج، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، موٹرسائیکل سوار ملزم نے بہن بھائی پر تیزاب پھینک دیا، پولیس نے متاثرہ لیڈی کانسٹیبل گل زارہ کا ابتدائی بیان مشکوک قرار دے دیا ہے،فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متاثرہ لیڈی کانسٹیبل پر بائیک پر سوار دو لڑکوں نے تیزاب پھینکا، تیزاب پھینکنے سے قبل چھینا چھپٹی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔