مزید خبریں

خوفناک مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ‘خالد خان

کراچی(پ ر)وفاقی بجٹ نے قوم کو مایوس کیا ہے ۔بجٹ امیروں کا ہے غریبوں کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ہے ۔جب تک ملک میں سودی معیشت اور آئی ایم ایف کا نظام رہے گا غریب عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔یہ بات نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان اور جنرل سیکریٹری محمد قاسم جمال نے ملک میں بڑھتی ہوئی خوفناک مہنگائی پر اپنے مذمتی بیان میں کہی ۔این ایل ایف کے رہنماوں نے کہا کہ یہ کیسی مہنگائی ہے کہ حکمرانو کی عیاشیاں ختم ہونے کو نہیں آرہی ہے ۔ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور وزراء کی تنخواہیں فوری بند کی جائیں ۔