مزید خبریں

لانڈھی کی تمام یوسیز میں کامیابی حاصل کریںگے،عبدالرحمن

کراچی(پ ر) لانڈھی کی تمام یوسیز میں جماعت اسلامی کامیابی حاصل کرے گی ۔کراچی کو جماعت اسلامی کی ضرورت ہے ۔یوسی بھٹو نگر میں کامیابی یقینی ہے تمام اہم برداریوں کے امیدواران کھڑے کیے ہیں۔کراچی کا میئر جماعت اسلامی ہی کا ہوگا۔یہ بات جماعت اسلامی علاقہ لانڈھی شرقی کے ناظم عبدالرحمن نے یوسی بھٹو نگر میں جماعت اسلامی کے پینل کی اسکرونٹی مکمل ہونے پر پینل کے چیئرمین سرفراز انصاری،وائس چیئرمین راجا بلال اور کونسلرز کے امیدواران اسحاق الدین ،اظہار احمدانصاری ،طارق انصاری،وحید چوہان ودیگر ذمے داران سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔