مزید خبریں

مریدعباس قتل کیس کی سماعت کرنے والے جج فراز چانڈیو کا تبادلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے مرید عباس قتل کیس کی سماعت کرنے والے جج فراز چانڈیو کا تبادلہ کردیا گیا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاتم عزیز سولنگی کو تعینات کردیا گیا۔مرید عباس کے قتل کو تین سال گزر جانے کے باوجود کیس کا ٹرائل شروع نا ہوسکا، ملزم عاطف زمان عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے، ایک ملزم عادل زمان تاحال مفرور ہے،ملزم عادل زمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 جولائی تک ملتوی کردی۔