مزید خبریں

شہر کو آگ و خون میں جھونکنے کی سازش کی گئی، مصطفی کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے کراچی کے امن کی بحالی کے لیے جانوں کے نذرانے دیے، اپنے خون سے اس امن میں حصہ ڈالا ہے اسے برباد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ جب پاکستان معاشی طور پر نازک دور سے گزر رہا ہے تب اس کے معاشی انجن شہر کراچی کو آگ و خون میں جھونکنے کی سازش کی گئی۔ کراچی کا مینڈیٹ کراچی کی جماعتوں کو نہ دینا ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے، 2018ء میں پی ٹی آئی کو اور اب ٹی ایل پی کو مسلط کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ سید مصطفی کمال نے کہا کہ نبی کریم ؐکی حرمت ہمیں اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے، اس نام کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، نہ ہی کسی کو حضورؐ کا اسم مبارک اپنی گندی سیاست کے لیے استعمال کرنے دیں گے۔ تحریک لبیک نے رحمت اللعالمینؐ کے ہی امتیوں پر گولیاں برسائیں۔