مزید خبریں

گرفتارپولیس کمانڈو کالعدم ایس آر اے کا کمانڈر نکلا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی سے گرفتار پولیس کمانڈو دلبر کالعدم ایس آر اے کا کمانڈر نکلا ملزم نے دوران تفتیش تہلکہ خیز انکشافات کردیے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھارادر بم دھماکے میں گرفتار پولیس اہلکار دلبر علی کے انکشافات نے تہلکہ مچادیا ، سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار پولیس اہلکار نے دوران تفتیش بتایا کہ دہشت گردی واقعے میں مزید پولیس اہلکار بھی ملوث ہیں۔ذرائع کے مطابق گرفتار سہولت کار 2016 میں دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار ہوا اور گرفتاری کے باوجود 2017 میں پولیس میں بھرتی کرلیا گیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزم نے پولیس میں بھرتی ہونے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا اور ملزم نے گرفتاری سے کچھ دن قبل محکمہ تعلیم میں گریڈ 14 میں ملازمت بھی حاصل کی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے موبائل فون کا فرانزک کرایا جائے گا۔