مزید خبریں

اللہ اکبر تحریک کی جانب سے سستی روٹی پروگرام کا آغاز

کراچی (پ ر) پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اورمہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کے لیے اللہ اکبرتحریک کراچی کی جانب سے سستی روٹی پروگرام کاآغازکردیاگیا۔ کیماڑی میں پہلا تندور نصب جہاں شہریوں کو 5روپے میں روٹی میسر آئے گی۔کیماڑی میں سستی روٹی پروگرام کی افتتاحی تقریب میں علاقے کے معززین ، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے اللہ اکبر تحریک سندھ کے صدر فیصل ندیم نے کہا کہ اللہ اکبر تحریک خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ہمارے کارکنان ہمیشہ آپ کو گلی محلے میں خدمت کرتے نظر آئیں گے۔ہم نے کبھی نفرت اور تفرقے کی سیاست نہیں کی اور نہ ہی ایسی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ ہمارا کردار ایک کھلی کتاب ہے۔ہم نے کورونا وباکے دنوں میں اپنے ہم وطنوں کی خدمت کی۔انسانیت کی خدمت ہمارا مشن ہے۔ اللہ اکبر تحریک کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا کہ ہم دعوؤں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے بلکہ کردار ادا کرتے ہیں خوراک ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔سستی روٹی کا دائرہ کار کراچی کے دیگر علاقوں تک وسیع کریں گے۔