مزید خبریں

کم عمر بچیوں کی زبردستی کروانے کے الزام میں والد سمیت 3افراد گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سہراب گوٹھ پولیس نے کم عمر لڑکی کی شادی زبردستی کروانے کے الزام میں باپ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ سہراب گوٹھ پولیس نے گیارہ سالہ لڑکی کی شادی کے الزام میں لڑکی کے والد سمیت تین افراد کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا، گرفتار ملزمان میں لڑکی کا والد شاہنواز، شبیر اوراسکا بھائی رفیق شامل ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی کی والدہ نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ میرا شوہر رقم کے عوض اپنی بیٹی کی شادی زبردستی کروارہا ہے۔ پولیس نے چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔