مزید خبریں

ایچ آر سی پی کی معاشی عدم استحکام اور مہنگائی کی صورتحال پر تشویش

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے ملک میں جاری سیاسی انتشار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رجحان جمہوریت، پارلیمان کی بالادستی اور دستور پسندی کیلیے مہلک ہے۔ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کی انتظامی کونسل نے ابھرتے ہوئے معاشی عدم استحکام، آسمان کو چھوتی مہنگائی اور مزدور ومتوسط طبقے پر شدید اثر انداز ہو نے والے خوراک کے عدم تحفظ پر بھی فکر مندی کا اظہار کیا ہے۔ایچ آر سی پی کا کہنا ہے کہ ملک کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب سیاسی بے یقینی کا شکار ہے۔ کمیشن نے ملک کو درپیش اہم مسائل پر غیرجانبدارانہ اتفاق رائے کا مطالبہ کردیا۔ایچ آر سی پی کی کونسل نے آبادی کو درپیش انسانی حقوق کے متعدد سنگین مسائل اجاگر کیے، جن میں گلگت بلتستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، گلیشیئر کے پگھلنے سے آنے والے سیلاب، پنجاب میں شدید گرمی کی حالیہ لہر، سندھ اور بلوچستان میں پانی کی شدید قلت اور صوبائی تنازعات، نقل مکانی اور ذرائع معاش کا نقصان شامل ہیں۔