مزید خبریں

پاکستان کا استحکام پہلی ترجیح ہونی چاہیے،ناصرحسین شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ سیدناصرحسین شاہ نے کہا کہ پاکستان ہمارا پیارا وطن اور ہم سب کے لیے اولین اہمیت کا حامل ہے،پاکستان کااستحکام ہم سب کی پہلی ترجیح ہے اور ہونی چاہیے۔ان خیالات کا اظہارانہوںنے یوتھ پارلیمنٹ کے تحت استحکام پاکستان یوتھ کانفرنس کراچی سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی اورپارٹی وابستگی اپنی جگہ لیکن پاکستان سے پیار سب سے پہلے اور مقدم ہے.