مزید خبریں

این اے240ضمنی انتخابات کے ہنگامہ آرائی ‘174بے گناہ رہا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) این اے 240 ضمنی انتخابات کے دوران ہنگامہ آرائی کے معاملے پر کراچی پولیس کی جانب سے 174 افراد کو رہا کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 174 افراد دوران تفتیش بے گناہ قرار پائے گئے، پولیس کی جانب سے 250 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا تھا، زیرِ حراست افراد سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ برآمد اسلحے کو فارنزک کیلئے بھیجا گیا ہے، فارنزک کی مدد سے فائرنگ میں استعمال اسلحے کی تصدیق ہوگی۔