مزید خبریں

عامرلیاقت کی قبرکشائی اورپوسٹ مارٹم کاحکم اب تک نہیں ملا‘کراچی پولیس چیف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا عدالتی حکم اب تک ان کے پاس نہیں پہنچا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو عدالت کا حکم ہوگا اس پر فوری عمل کیا جائے گا۔عدالت نے عامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کا حکم دے دیاہے ،کراچی پولیس چیف نے کہا کہ ورثاء نہیں چاہتے ہیں کہ پوسٹ مارٹم ہو، پولیس قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کیلیے تیار ہے، عدالتی حکم کے بعد فوری کارروائی کی جائے گی۔