مزید خبریں

زرداری مخالف امیدواروں کیخلاف مقدمے بنائے گئے، سردار عبدالرحیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکرٹری جی ڈی اے کے اطلاعات سیکرٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سندھ میں زرداری لیگ مافیا کی بدمعاشی سے شہباز قلندر کی نگری بھی نہیں بچ سکی ان کی حرکات پر ادارے کیوں خاموش ہیں ، الیکشن کمیشن کی طرف انگلیاں اٹھنے لگی ہیں ، ملی بھگت سے پولنگ اسٹیشنز تبدیل کیے جارہے ہیں ، زرداری مخالف امیدواروں کے خلاف جھوٹے کیس بنائے جارہے۔