مزید خبریں

سکھر:پنجاب سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کا پاور پلانٹ خراب

سکھر(نمائندہ جسارت) پنجاب سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کا پاور پلانٹ گزشتہ شب روہڑی ریلوے اسٹیشن پر خراب ہوگیا جس کے باعث شالیمار ایکسپریس کو روہڑی ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا ، کراچی سے پنجاب جانے والی شالیمار ایکسپریس کا روہڑی ریلوے اسٹیشن پر پاور پلانٹ خراب ہونے کی وجہ سے پوری ٹرین میں لائٹ کی فراہمی بند ہو گئی،جس سے شالیمار ایکسپریس میں سفر کرنے والے مسافر شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے، شکایت کے بعد روہڑی ریلوے انتظامیہ نے پاور پلانٹ کی خرابی کو دور کرنے کے لیے عملہ طلب کیا گیا، بعد ازاں ٹرین کو روانہ کیا گیا۔