مزید خبریں

جیکب آباد: اُمیدوار کو برہنہ کر کے تشدد کرنے پر جے یو آئی کا احتجاج

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)تحصیل گڑھی خیرو میں جے یو آئی کے نامزد امیدوار ثناء اللہ کو پولیس کی جانب سے بلاجواز گرفتار کرکے برہنہ کرکے تشدد کرنے کے واقع کے خلاف جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے سخت احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس وڈیروں کی ایما پر جے یو آئی کارکنان اور عام شہریوں کو بلاجواز گرفتار کرکے ہراساں کررہی ہے گڑھی خیرو کے شاگرد ذاکر حسین کو گرفتار کرکے چار روز تک ٹارچر سیلوں میں برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث ذاکر حسین گیارہویں کا امتحان بھی نہ دے سکا ۔