مزید خبریں

آزاد اور منصفانہ الیکشن چاہتے ہیں ،جماعت اسلامی

 

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے رہنماؤں مشتاق احمد عادل، عبدالغفور انصاری ، امیدواروں کامران عزیز غوری ایڈوکیٹ اور فیصل عزیز غوری ایڈوکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بڑوں سابق چیئرمین عبدالستار غوری اور عبدالعزیز غوری نے ٹنڈوآدم شہر کی بے پناہ خدمت کی ہے اور ہر مشکل گھڑی میں ٹنڈوآدم کے شہریوں کے ساتھ کھڑے رہے ہیں ،ہم پرامن لوگ ہیں اور آزادانہ اور منصفانہ الیکشن کا انعقاد چاہتے ہیں لیکن اس وقت سرکاری پہیہ یکطرفہ گھوم رہا ہے سرکاری جماعت کی من پسند حلقہ بندیوں، من پسند عملہ، من پسند پریزائینڈگ آفیسرز، کے بعد ماضی کی طرح مسلح افراد کے ذریعے پولنگ اسٹیشنوں پر غنڈہ گردی اور قبضہ کرنے کی باز گشت سنائی دے رہی ہے الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے کیونکہ الیکشن میں حصہ لینا ہر پارٹی کا حق ہے اور کوئی زبردستی یہ حق ان سے نہیں چھین سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پولنگ اسٹیشنز پر عملے نے گربڑ کی اور مسلح افراد نے امن و امان خراب کرنے امیدواروں اور ووٹرز حملہ کرنے اور ووٹرز کو ووٹ ڈالنے میں رکاوٹ کی کوشش کی تو اس کی ذمہ داری تمام متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔