مزید خبریں

میرواہ گورچانی: حضور ؐکی ناموس کی خاطر تن من دھن قربان کر دیں گے،علمائے کرام

میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت) حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس کی خاطر تن من دھن سب کچھ قربان کر دیں گے۔بھارتی ملعونہ کی جانب سے حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کرنے پر اسے سزائے موت دی جائے۔ مولانا مفتی خورشید احمدبھارتی ملعونہ کی جانب سے رحمت دوعالم سرور کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کے خلاف دنیا بھر کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔ اسی سلسلے میں سنی رابطہ کونسل میرواہ گورچانی کے زیر اہتمام بعد نماز جمعہ میرپورخاص، ڈگری شاہراہِ پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں قطبے اُٹھا رکھے تھے جن پر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں اور بھارتی ملعونہ کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام مولانا مفتی خو رشید احمد،مفتی عمیر شفیق، مفتی عبد الکریم، مولانا محمد حسین نوحانی، حافظ عمیر عثمان ،حاجی خلیل احمد آرائیں شامل ہیں نے کہا کہ رحمت دوعالم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس کی حفاظت کی خاطر ہم اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کر دیں گے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا بھارتی ملعونہ کی جانب سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی عالمی ایجنڈا کے تحت کی گئی ہے جو بھارت کی نام و نہاد جمہوریت کے منہ پر تمانچہ ہے ۔