مزید خبریں

سرسو خواتین کو بہترین تربیت فراہم کررہا ہے،ڈی سی قمبر علی خان

قمبرعلی خان(نمائندہ جسارت) سندھ کے دیہی علاقوں میں غربت کی کمی کے منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے یورپی یونین کی فنڈنگ سے سرسو سکسیس پروگرام کے حوالے سے ایک اہم سیمینار قمبر میں منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں منظم خواتین اور سرسو ورکرز نے شرکت کی پروگرام کے مہمان خاص ڈی سی قمبر شہدادکوٹ جاوید نبی کھوسو تھے جنہوںنے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سرسو ضلع قمبر شہدادکوٹ میں بہترین اور قابل فخر کام کررہی ہے سرسو کا سکسیس پروگرام خواتین کی بہترین تربیت فراہم کررہا ہے جس میں منظم خواتین کمیونٹی ، این جی اوز اور حکومتی اداروں کی مشترکہ کوششوں سے غربت میں کمی لانے کے منصوبوں پر عملی کام کررہی ہیں اور یونین کونسل کی سطح پر غربت میں کمی لانے کا یہ پروگرام رورل سپورٹ پروگرام نیٹ ورک کے ذریعے یورپی یونین کی سپورٹ سے شروع کررکھا ہے جس کے بہترین نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دیہی علاقوں میں غربت میں کمی لانے کا ٹاسک دیا گیا ہے ان علاقوں میں پینے کے صاف پانی ، سڑکیں ، نکاسی آب، مکانات کی تعمیر، چھوٹے کاروباراور دیگر اسکیموں پر کام اور تجاویز پر عملدرآمد کیا جارہاہے۔