مزید خبریں

تحریک انصاف والے ڈرامابازی بند کریں،نواب وسان

 

خیرپور (جسارت نیوز)نواب علی وسان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے ڈرامہ بازی بند کریں احتجاج اوردھرنوں سے حکومتیں ختم نہیں ہوتی وہ اپنا شوق پورا کرلیں عمران نیازی اپنی عوامی مقبولیت کھو بیٹھے ہیں شہید بے نظیر بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر عوام کا سمندر شرکت کرے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے وسان ہائوس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفقگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں جی ڈی اے کا قصہ ختم ہوچکا پیپلزپارٹی سندھ بھر میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔ اس موقع پر 3آزاد اُمیدواروں صدر الدین منگی ، سید رئیس حیدر عابدی اور وقار احمد نواب علی وسان کی موجودگی میں پیپلزپارٹی کے اُمیدواروں سید عمران مصطفی ،احمد علی شیخ اور فضل کریم کے حق میں دست بردار ہوگئے۔