مزید خبریں

ٹنڈوالہیار:تعمیری کا م کے دوران لائن پھٹنے سے گیس کا بحران

 

ٹنڈوالہیار (نمائندہ جسارت)تعمیری کا م کے دوران گیس لائن پھٹ جا نے سے گیس کا بحران، گیس کی بندش نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر دیا۔ گھنٹوں، گھنٹوں گیس کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان،شدید گرمی میں ہوٹلوں پر عوام کا رش، گیس بندش سے پریشان شہری ہوٹلوں پر پہنچ گئے ۔ ٹنڈوالہیار کی عوام نے اظہار خیال کرتے ہو ئے کہا ہے کہ نہ بجلی ہے نہ گیس ،ہم جائیں تو کہاں جائیں؟ سوچا تھا کہ حکومت تبدیل ہوگی تو ریلیف ملے گا شہباز حکومت کے آتے ہیں پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جبکہ انہوں نے کہا کہ ایک طر ف بجلی و گیس کے بحران نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا تو دوسری جانب غیر اعلانیہ بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ نے زندگی کو مفلوج بنا کر رکھ دیا ،حکومت فوری طور پر ملک اور عوام کو بحرانوں سے نجات دلائے اور جینے کا حق دے۔