مزید خبریں

اینٹیگوا ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں265رنز بنا کر آئوٹ

اینٹیگوا(جسارت نیوز)ویسٹ انڈیز کی ٹیم اینٹیگوا ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 162 رنز کی برتری کے ساتھ 265 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، کپتان کریگ براتھویٹ نے 94 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، بدقسمتی سے وہ 6 رنز کے فرق سے 11 ویں ٹیسٹ سنچری بنانے میں ناکام رہے، دیگر بیٹرز میں جرمائن بلیکووڈ 63 ، نکروما بونر 33 اور گڈاکیش موتی 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، بنگلہ دیش کی طرف سے مہدی حسن میراز نے چار جبکہ خالد احمد اور عبادت حسین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، بنگلا دیش نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 50 رنز بنا لئے، تمیم اقبال 18 اور مہدی حسن میراز 2 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، محمود الحسن 18 اور نجم الحسن شانتو 8 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، دونوں وکٹیں الزاری جوزف نے حاصل کیں۔