مزید خبریں

عارف صدیقی کر کٹ ، پنجاب اوریونائیٹڈ جم خانہ سیمی فائنل میں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پنجاب کر کٹ کلب زون چار کے زیرِ اہتمام 15ویں عارف صدیقی انوی ٹیشن رمضان کر کٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے کوارٹرفائنل میں پنجاب کلب نے ائر پورٹ اسٹارز کو6 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی،پنجاب گراؤنڈ پرایئر پورٹ اسٹارز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 125رنز بنائے،عابد علی 45 رنز ناٹ آؤٹ اور یاسر نے 29رنز بنائے، اسد الرحمن،ساجد اور احمد نے دو، دو وکٹیں حاصل کی، جواب میں پنجاب کلب نے چار وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ حدف 127رنز بنالیے، اوسید علی نے ناقابلِ شکست 60اور اعجاز علی نے19رنز بنائے ۔اسد خان نے دو وکٹ حاصل کی،چوتھے کوارٹر فائنل میں یونائٹیڈ جمخانہ نے ملیر اسپورٹس کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا،ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل یونائیٹڈ اسپورٹس بمقابلہ یونائیٹڈ جم خانہ اور دوسرا سیمی فائنل پنجاب سی سی بمقابلہ ملت سی سی کے مابین آج کھیلا جائیگا،جبکہ فائنل 26جون کو کھیلا جائیگا ، امپائرنگ کے فرائض رحمان بہادر اور تسلیم بلوچ نے سر انجام دیا، جبکہ نوید احمد آفیشل اسکوررتھے۔